وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزارت داخلہ آمد

21

تہران،14 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزارت داخلہ آمد پرایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

 پاکستان کی درخواست پر پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں زائرین اور بارڈر  ایشوز کے حل کیلئے مربوط اقدامات پر غور کیا جائے گا ۔ سہ ملکی کانفرنس میں زائرین کو مزید سہولت کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا  جا رہا ہے۔ ایران کے نائب وزیر داخلہ علی اکبر پور جمشیدیان، ایرانی وزیر داخلہ کےسینئر مشیر، نادر یار احمدی، وزارت داخلہ پاکستان کے سیکرٹری خرم آغا اور عراقی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہیں۔