وفاقی وزیرداخلہ کا کراچی بندرگاہ پر 2 نئی بوٹس کی شمولیت کی تقریب سے خطاب

0

اسلام آباد، 07 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کراچی بندرگاہ پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے لئے 2 نئی بوٹس کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کوسٹ گارڈز کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے،کوسٹ گارڈز نے سمگلنگ، غیر قانونی تارکین وطن اور اینٹی ٹرالنگ فشنگ کی روک تھام کیلیے قانون کی عملداری یقینی بنائی ہے، کوسٹ گارڈز نے بالخصوص سمگلنگ، منشیات اور انسانی سمگلروں کے خلاف اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کوسٹ گارڈز کے فلیٹ میں دو نئی RHIB بوٹس کی شمولیت سے ادارے کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بہترین کارکردگی پر کوسٹ گارڈز کے افسران اور اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔