اسلام آباد، 21 جولائی ( اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کے متحرک رکن کاشف اعوان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس ، مرحومہ کے دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کاشف اعوان کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، ماں جیسی عظیم ہستی کا انتقال ایسا غم ہے جس کی کوئی تلافی ممکن نہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی اللّٰہ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔