کابل ، 20 جولائی( اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افغانستان کے نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر افغانستان کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون، سرحدی امور اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی کابل پہنچے ہیں۔











