وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا پاکستان کرغزستان بین الاحکومتی افتتاحی اجلاس سےخطاب

27

اسلام آباد۔28جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس  احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں ،تجارت  و سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے دونوں جانب کے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو پاکستان کرغزستان بین الاحکومتی افتتاحی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ  میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحت کے شعبے میں دستیاب مواقع  کوصحیح معنوں میں  بروئے کار لانا ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے  فریقین  کی جانب سے  نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، ٹیکسٹائل کے شعبے میں تجارت کو وسعت دی جائے گی،حلال تجارت کا فروغ پاکستان کرغزستان کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات میں تعاون ہماری شراکت داری کی کلید ہے ، پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔