وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا جناح اسٹیڈیم کا دورہ، تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ

20

اسلام آباد، 14 جولائی)اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے جناح اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 14 اگست کی تقریبات اور “معرکہ حق” ایونٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اسٹیڈیم میں شائقین کی گنجائش، سیکیورٹی امور اور سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کیا۔

احسن اقبال نے اسٹیڈیم کی موجودہ صورتحال پر توجہ دیتے ہوئے اسے قومی تقریبات کے شایانِ شان بنانے کے لیے مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ اسٹیڈیم کی تیاریوں اور ممکنہ بہتری کے لیے کل اجلاس طلب کیا جائے تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔