اسلام آباد، 31 جولائی (اے پی پی): پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلئے ٹیم کمبینیشن کافی بہتر ہے، جیتنے کیلئے پر جوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیریز ہمارے لیے اہم ہوتی ہے ہماری تیاریاں بھی ہر سیریز کےلئے پوری ہوتی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کا موسم گرم ہے لیکن ٹیم نے اچھی پریکٹس کی۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم ٹی ٹونٹی کی خطرناک ٹیم،لیکن پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے۔سلمان آغا نے کہا ٹیم میں بڑی تبدیلیاں نہیں کیں،ہماری فاسٹ باؤلنگ گزشتہ سیریز سے پرفارم کرتی آرہی ہے ۔ ہمارا ٹیم کمبینیشن بہت اچھا ہے، سیریز جیتنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔