اسلام آباد 17 جولائی ( اے پی پی(:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف کنسلٹنگ انجنیئر (FIDIC) ایشیا پیسیفک مڈ-ایئر کانفرنس 2025 کی اختتامی تقریب سے اسلام آباد میں بطورِ مہمان خصوصی خطاب کیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے مضبوط ادارے اور شفاف نظام ناگزیر ہے۔
عوامی بھلائی کے لیے احتسابی عمل کو یقینی بنانا ہوگا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کے دوران پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا۔چیئرمین سینیٹ نے کاروبار و جدت کیلئے موزوں ریگولیٹری ماحول کی تشکیل پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ انجینئرنگ کے شعبے میں مؤثر قانون سازی کیلئے ایوان بالا بھرپور حمایت کرے گا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں بین الاقوامی معیار اور شفافیت کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ترقیاتی شراکت داروں کا پاکستان کی معاونت پر تشکر کا اظہار کیا، اور کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہماری اخلاقی و اسٹریٹجک ذمہ داری ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اے سی ای پی ماہرین کو یکجا کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوۓ کہا کہ سڑکیں، پل، اور نیٹ ورکس صرف تعمیرات نہیں، ترقی کے ضامن ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایف آئی ڈی آئی سی کی دیانت داری پر مبنی عالمی کردار قابل ستائش ہے۔عوامی وسائل کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کانفرنس میں بننے والے روابط مستقبل کا تعمیری راستہ ہموار کریں گے۔











