پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے

24

اسلام آباد، 21 جولائی ( اے پی پی): پاکستانی جونیئر اسکواش کھلاڑی ورلڈ جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ اور ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے ہیں۔

 چیمپئن شپ 21 جولائی سے یکم اگست تک مصر میں جاری رہے گی۔

 ورلڈ جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ میں  پاکستان کے چار نوجوان کھلاڑی  محمد عمیر، عبداللہ نواز،  یحییٰ خان،  انس علی شاہ کا مقابلہ آج ہوگا۔