پاکستان اور سعودی عرب کا تزویراتی(سٹریٹجک) شراکت داری کے عزم کا اعادہ، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

11

نیویارک ،اقوامِ متحدہ، 23 جولائی) اے پی پی): نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران اعلیٰ سطحی تقریبات کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر برائے معیشت و منصوبہ بندی فیصل فاضل الابراہیم سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور دیرپا امن، جامع خوشحالی اور علاقائی ہم آہنگی کے مشترکہ وژن کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خوراک کے تحفظ، صنعت و پیداوار، اور معدنیات و کان کنی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔

فریقین نے سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کو باہمی فائدہ حاصل ہو۔