پاکستان شاہینز کے دورہ انگلینڈ کا منگل سے آغاز ہوگا

15

اسلام آباد، 21 جولائی ( اے پی پی): پاکستان شاہینز کا منگل سے دورہ انگلینڈ کا آغاز ہوگا،  دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان شاہینز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں یہ دورہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے،اس طرح کے دورے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کنڈیشنز میں گیند شروعات میں سونگ ہوتا ہے جبکہ پچز بیٹنگ کے لیے پر سازگار ہوتی ہیں، دونوں صورتوں کے مطابق پریکٹس کر رہے ہیں۔

 پاکستان شاہینز کا پہلا ون ڈے میچ پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف بیکنہم میں ہوگا، دوسرا ون ڈے 25 جولائی کو بیکنہم میں شیڈول ہے۔جبکہ تیسرا ون ڈے 27 جولائی کو ہوو میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے بعد دو تین روزہ میچز بھی ہوں گے۔پہلا تین روزہ میچ 29 سے 31 جولائی تک ہوو میں ہوگا۔ دوسرا تین روزہ میچ 3 سے 5 اگست تک کینٹربری میں شیڈول ہے۔