پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی جانب سے ٹیم ڈنر کا اہتمام

2

کراچی، 9 جولائی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی جانب سے کراچی میں ٹیم ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں کوچز اور وائیٹ بال کیمپ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ٹیم ڈنر سے قبل کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی، اور اس موقع پر تمام شرکا نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

پاکستان مینز وائیٹ بال کیمپ آج سے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو رہا ہے، جہاں کھلاڑی عالمی مقابلوں کی تیاری کے لیے تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گے۔