چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی ملاقات

6

اسلام آباد، 25 جولائی، (اے پی پی): چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے، ٹینس کورٹس کی اپ لفٹنگ، ٹینس کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی قومی اور بین الاقوامی کوچز کے زریعے ٹریننگ جیسے موضوعات زیر باعث آئے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ملکر اسلام آباد میں سپورٹس کمپلیکس کے قریب قائم پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ٹینس کورٹس کی اپ لفٹنگ کیلئے بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔ سی ڈی اے کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ملکر اس سلسلہ میں مکمل سروے کرنے اور مکمل فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی جسکی روشنی میں سی ڈی اے اور پاکستان ٹینس فیڈریشن اسلام آباد ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے علاوہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، ٹینس کورٹس کی تعمیر کے علاوہ بین الاقوامی معیار اور ا سٹنڈرڈ کی کوچنگ شامل ہیں۔

ملاقات میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پیڈل کورٹس کیلئے 5 گراؤنڈز کی نیلامی کی جن سے 76 لاکھ روپے ماہانہ آمدنی ہورہی ہے جو پیڈل ٹینس کورٹس کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کو سپورٹس فرینڈلی شہر بنانے کیلئے سی ڈی اے کھیلوں کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کررہے ہیں۔  چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے، طلباء و طالبات کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور مختلف سیکٹرز میں واقع سی ڈی اے کے گراؤنڈز کے علاوہ ٹینس کورٹس کی تعمیر، تزئین و آرائش اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تاکہ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے ٹینس کے کھلاڑی ملک کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کریں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی قیادت میں سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔