چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی کوٹرادھاکشن کے علاقہ بھمبھہ گاؤں آمد

2

قصور،9جولائی(اے پی پی): چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی کوٹرادھاکشن کے علاقہ بھمبھہ گاؤں آمد،چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 11 سالہ ذہنی معذور بچی  کی گھر جا کر عیادت کی۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر حاضر ہوئی ہوں،پولیس نے 5 دن کے انتہائی کم وقت میں ملزم کو گرفتار کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح کیا ہے عورتیں اور بچے میری ریڈ لائن ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ہماری حکومت میں عورتوں،بچوں سے ظلم زیادتی تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،حنا پرویز بٹ نے پولیس کو انتہائی کم وقت میں ملزم کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

حنا پرویز بٹ نے ضلع قصور میں لیڈی پولیس افسران کی کارکردگی کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔

ڈی ایس پی صدر سرکل افضل ڈوگر،ایس ایچ او سید ابرار حیدر شاہ سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔