کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول ﷺ قربان ہو گئی؛ خواجہ محمد آصف

2

سیالکوٹ،6جولائی  (اے پی پی):وفاقی  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول ﷺ قربان ہو گئی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں 70 ہزار مسلمان مرد اور بچے شہید ہو چکے ہیں، غزہ کے مسلمانوں پر جو کربلا ٹوٹی ہے، اس کا  سدباب کیا جائے ،مسلمان خصوصاً حکمران طبقہ اپنی ذمہ داری محسوس کرے۔انہوں نے کہا کہ آج یوم عاشور پر ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ تب کیا ہوا تھا اور آج کیا ہورہا۔فلسطینی بچے بوڑھے بھوک کی خاطر لائنوں میں کھڑے ہوتے ہیں اور ان پر فائرنگ کر دی جاتی ہے یہ صورتحال  فوری توجہ کی متقاضی ہے ۔