کوئٹہ، 06 جولائی (اے پی پی): کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ نیچاری علمدار روڈ سے برآمد ہوا، جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے کی ۔جلوس علمدار روڈ، لیاقت بازار، پرنس روڈ، اور میکانگی روڈ سے ہوتا ہوا دوبارہ علمدار روڈ پہنچ کر تک اختتام پذیر ہوگا۔
مرکزی جلوس میں 35 سے زائد ماتمی دستے شامل ہیں، جلوس کے شرکاءنے باچا خان چوک پر نماز ظہرین ادا کی،علامہ ہاشم موسوی نے باچا خان چوک پر نماز ظہرین کی امامت کی۔
جلوس کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی اور ایس ایس پی محمد بلوچ نے باچا خان چوک کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔