کی تقریبِ رونمائی”Healing in the Shadow of Loss”مصنفہ سائرہ شیخ کی نئی کتاب  

22

 

“Healing in the Shadow of Loss” اسلام آباد: 22 جولائی (اے پی پی): مصنفہ سائرہ شیخ کی نئی کتاب

  کی تقریبِ رونمائی آج بروز منگل منعقد ہوئی۔

ادبی ذوق رکھنے والے قارئین، دانشوروں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس موقع پر شرکت کی۔ کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران سائرہ شیخ نے حاضرین سے گفتگو کی، اپنی تحریری سفر اور تجربات پر روشنی ڈالی، کتاب کے پس منظر سے متعلق گفتگو کی اور قارئین کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔ اس موقع پر مصنفہ نے شرکاء کو اپنی دستخط شدہ کتابیں پیش کیں، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

تقریب میں شرکاء نے کتاب پر تبادلہ خیال کیا اور ادبی ماحول سے خوب لطف اٹھایا۔ یہ ایک پُراثر اور خوشگوار ادبی نشست تھی جس نے حاضرین کو فکری طور پر مائل کیا۔

کتاب ایک منفرد طرزِ احساس پر مبنی ہے جس کا تعلق انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور تجربات سے ہے اور جنہیں مصنفہ نے سادہ مگر اثرانگیز انداز میں  بیان کیا ہے ۔

یہ تقریب نہ صرف ایک نئی کتاب کی پیشکش تھی بلکہ ایک فکری مکالمے اور تخلیقی اظہار کا خوبصورت موقع بھی فراہم کرتی رہی۔

سعیدہ ، حبیب شاہ