راولپنڈی، 6 جولائی ( اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا دورہ راولپنڈی، راجہ بازار میں عاشورہ جلوس کے موقع پر کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ظلم کے خلاف جہاد کر کے حضرت امام حسینؑ نے حق، صبر، قربانی اور اصول پرستی کا عالمی پیغام دیا۔حضرت امام حسینؑ کی قربانی کی بدولت اج اسلام زندہ ہے اور اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کے ساتھ رضا کاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔امن و امان قائم رکھنے میں امن کمیٹی ،علمائے کرام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔