ملتان۔ 21 جولائی (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ای فائلنگ سسٹم کے مؤثر استعمال کے لیے ملتان میں تربیتی سیشن کاانعقادکیاگیا جس میں ڈی پی آئی ،ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب سرفراز احمد نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگی، دفتری شفافیت، فوری رسپانس اور فائل ٹریکنگ کے لیے ای فائلنگ ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس نظام کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔فوکل پرسن عامرملک نےشرکاکو ای فائلنگ سسٹم کے استعمال، فوائد اور عملی طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ نظام سرکاری دفاتر میں کارکردگی، شفافیت اور ریکارڈ کی ترتیب میں انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای فائلنگ کا نظام پہلے صرف سیکرٹریٹ،ڈی پی آئی آفس اورڈائریکٹرآفس تک محدود تھا،تاہم اب اسے مزید وسعت دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آفس تک پہنچا دیا گیا ہے۔