فیصل آباد ،05 جولائی (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ندیم ناصرنے 9 محرم الحرام جلوس کا دورہ کیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر اور اے ڈی سی جی طیب سمیع ہمراہ موجود تھے۔ڈی سی اور سی پی او نے منتظمین، عزاداروں سے ملاقات کی۔
ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں برداشت،صبر اور بھائ چارے کا درس دیتا ہے ،امن کی فضا قائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،حکومت پنجاب امن و امان کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر سے مکمل رابطے میں ہے۔