اسلام آباد، 01 اگست (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارتِ صحت کے امور، جاری منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ صحت نے وزیراعظم کو ملک میں شعبۂ صحت میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور اصلاحات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور وزارتِ صحت کے دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔