ڈبلن 5 اگست ( اے پی پی): آئرلینڈ وویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ڈبلن میں بھرپور پریکٹس کی۔خواتین کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹر کرکٹ آئرلینڈ میں 3 گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو فیلڈنگ۔ باؤلنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں۔خواتین کھلاڑیوں کو پاور ہٹنگ کی بھی خصوصی پریکٹس کرائی گئی۔خواتین کھلاڑیوں کی فیلڈنگ ۔ باولنگ اور بیٹنگ سکلز پر خصوصی توجہ دی گئی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اگست کو کھیلے گی۔