اسلام آباد، 3 اگست ( اے پی پی): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر تجارتی حجم کو بڑھانے کے خواہاں ہیں اور دونوں ممالک کی قیادت باہمی تجارت میں اضافے کے لیے پُرعزم ہے، جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران معیشت کو وسعت دینا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
ا











