ایک روزہ میچز کی سیریز، قومی ون ڈے سکواڈکی ٹریننگ

10

 

ٹرینیڈاڈ، 07 اگست (اے پی پی): پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز ، قومی ون ڈے سکواڈ نے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کی باولرز اور بیٹرز نے کوچز کے دیئے گئے ٹارگٹس کو پورا کیا۔نیٹ سیشن سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا جہاں کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پریکٹس بھی کروائی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا ۔