اسلام آباد، 5 اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے یوم استحصال پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو ظلم کی داستانیں غزہ میں رقم کی جا رہی ہیں بھارت کئی دہائیوں سے کشمیری بچوں، عورتوں پر اسی طرز کے مظالم کر کے ان کی نسل کشی چاہتا ہے جس میں وہ کبھی ھی کامیاب نہوسکے گا۔
خالد حسین مگسینے کہا کہ پاکستانی عوام سیاسی، اخلاقی اور ہر قدم پر اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ کے لیے ایک سیاہ تریٹدن ہے جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت کو ختم کر کے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا نیا سلسلہ شروع کیا۔
ان کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم و بربریت قتل و غارت زیادتیوں کی لامتناہی تاریخ رقم کیں اور ان کی نسل کشی کی ناکام کوشش کی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے پاکستان کشمیر میں بھارت کے جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور کشمیریوں کی مدد و نصرت کے لئے ہمیشہ دعا گو ہیں۔