ویسٹ انڈیز کی ٹیم اچھا کھیلی، دوسرے میچ میں بھرپور کارکردگی دکھائیں گے؛ حسن علی

10

ٹرینیڈاڈ( ویسٹ انڈیز) ، 11 اگست ( اے پی پی): پاکستانی گیند باز حسن علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہمارے کچھ رنز کم تھے، اگر اسکور 200 سے زیادہ ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ رتھرفرڈ اور چییز نے اننگز عمدہ کھیل کر میچ میں جگہ مستحکم بنائی۔

حسن علی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں ہمیشہ کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں، یہاں کھیلنے کی کنڈیشن تھوڑی مختلف رہتی ہیں، میں دو سال بعد قومی ٹیم کا حصہ بنا تھا آج میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، اگلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھا کر سیریز اپنے نام کریں گے۔