خانیوال  میں مون سون شجرکاری جاری،دو لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے

6

خانیوال، 20 اگست (اے پی پی ): سرسبز پاکستان مہم کے تحت مون سون شجرکاری جاری ہے اس سے ضلع بھر میں دو لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔

ملک میں جنگلات کی کمی پورا کرنے اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے سرسبز پاکستان مہم کے تحت نہ صرف پودے لگائے جارہے ہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  ٹی فیکٹری اور ادارہ ماحولیاتی تحفظ کے تعاون سے 2 ہزار پھلدار اور سایہ دار پودے مفت تقسیم کیے گئے جس کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرکے ذیادہ سے ذیادہ شجرکاری کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔

سرسبز پاکستان مہم کے تحت ہر شخص کو ایک درخت لگا کر قومی فرض ادا کرنا چاہیے۔