خیبر پختونخواہ کےسیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے این ڈی ایم اے کی امدادی کارروائیاں جاری

32

‎اسلام آباد، 19 اگست ( اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل میں مصروف ہے۔

آج صبح سوات اور شانگلہ کے لیے دو علیحدہ امدادی کھیپیں روانہ کی گئیں۔‎ترسیل کیے گئے امدادی سامان میں خیمے، کمبل،  جنریٹر، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں۔

 یہ سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔‎این ڈی ایم اے، مسلح افواج اور مختلف فلاحی اداروں کے تعاون سے  امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 اتھارٹی تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور امدادی سرگرمیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہی ہے تاکہ بروقت اور مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔