دبئی یو اے ای اور افغانستان کا ہوم گراؤنڈ ہے، اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،سلمان مرزا

4

دبئی، 25 اگست (اے پی پی): پاکستان کرکٹر سلمان مرزا نے دبئی میں ہونے والے سہہ ملکی سیریز کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی یو اے ای اور افغانستان کا ہوم گراؤنڈ ہے، اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، یہ سیریز تینوں ٹیموں کو ایشیا کپ کی تیاریوں کا موقع فراہم کرے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پریکٹس سیشن اچھا جارہا ہے، کنڈیشنز کو سمجھنے اور ہم آہنگی کےلئے میچز بھی کھیلے جا رہے ہیں جس کا فائدہ ہوگا۔

اپنے آپ کو آل راؤنڈر نہیں سمجھتا لیکن دوران میچ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر رہا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشیاء کپ میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں بطور کپتان سلمان علی آغا بھی مثبت سوچ کے حامل ہیں۔