اسلام آباد، 12 اگست ( اے پی پی): اس دستاویزی فلم کی قسط میں تحریکِ پاکستان کے دور (1940 تا 1946) کی چند ان کہی اور کم معروف کہانیوں کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ قسط برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد کے اُس تاریخی اور فیصلہ کن دور کی عکاسی کرتی ہے، جب وہ اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک علیحدہ وطن کا حصول ناگزیر ہے۔
اس قسط میں شامل متعدد اہم موضوعات شامل ہیں جیسے کہ قراردادِ پاکستان 1940 کا تاریخی پس منظر اور اس کی منظوری، قائداعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ :مسلمانوں اور ہندوؤں کو دو علیحدہ قومیں قرار دینا اور جناح-گاندھی مذاکرات : گاندھی جی کی جانب سے قائداعظم کو علیحدہ وطن کے مؤقف سے ہٹانے کی کوششیں-
اس کے علاوہ 1946 کے انتخابات اور آل انڈیا مسلم لیگ کی شاندار کامیابی، جس نے مسلمانوں کی اجتماعی رائے کو واضح کر دیا جیسے موضوع اس قسط میں شامل ہیں-
اس کے علاوہ، اس قسط میں ممتاز مورخین اور ماہرین کی آراء بھی شامل کی گئی ہیں، جو ان تاریخی واقعات کی گہرائی سے وضاحت کرتے ہیں۔











