رانا مشہود احمد خاں کا طلعت پارک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

2

‎ لاہور ، 30 اگست ( اے پی پی):  چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے طلعت پارک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے

‎رانا مشہود احمد خاں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے طلعت پارک (یونین کونسل 101) کا دورہ کیا۔رانا مشہود احمد خاں نے اپنے دورے کے دوران PP-172 کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل صورتحال کا جائزہ لیا اور مقامی افراد سے براہ راست ملاقات کی۔رانا مشہود احمد خاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک کشتی کے ذریعے پہنچے تاکہ وہ لوگوں کی حالت زار کو خود دیکھ سکیں۔رانا مشہود کی ہدایات کے بعد بچوں سمیت متعدد متاثرہ افراد کو سیلابی پانی سے محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا۔متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کی فراہمی کے لیے ریسکیو 1122، واپڈا، پولیس اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فوری احکامات جاری کیے گئے۔چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے ریلیف سرگرمیوں کی رفتار کو تیز کرنے اور انہیں مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات دیں۔اس کے علاوہ عوام  کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر حفاظتی اقدامات کو فعال کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیلاب متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی کو اولین ترجیح دی گئی۔رانا مشہود احمد خاں نے متاثرہ مکینوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل براہ راست سنے، جنہیں حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گئے۔رانا مشہود احمد خاں نے سیلاب کے مستقبل میں اثرات کو کم کرنے اور بچاؤ کے لیے پائیدار اقدامات کے عمل کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔