اقوام متحدہ، 22 اگست (اے پی پی ): پاکستان نے کہا ہے کہ شام کی حکومت کی جانب سے مکالمے، قومی مفاہمت اور علاقائی روابط کے اقدامات کو تسلیم کرتے ہوئے سب سے اولین ترجیح شامی عوام کی تکالیف کے ازالے کو دی جانی چاہیے۔
سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے اقوام متحدہ میں نائب مستقل مندوب،سفیر عثمان جدون نے کہا کہ اب بھی 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد شامی شہری انسانی امداد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بچے بھوک اور غذائی قلت کا بڑے پیمانے پر شکار ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی، صحت کی سہولتوں اور تعلیم تک رسائی تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ شدید ضرورتوں کے باوجود انسانی امداد کی اپیلیں پوری نہیں ہو رہیں، لہٰذا فوری اقدام کی ضرورت ہے تاکہ اقوام متحدہ کے ریسپانس پلان کے لیے مناسب وسائل مہیا کیے جا سکیں اور انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
۔