سکھر میں معرکہ حق/ جشن آزادی تقریبات سے سلسلے میں 3 ہزار 80 طلبہ نے انسانی قومی پرچم تشکیل دے دیا

18

سکھر میں معرکہ حق/ جشن آزادی تقریبات سے سلسلے میں 3 ہزار 80 طلبہ نے انسانی قومی پرچم تشکیل دے دیا

سکھر،13جولائی(اے پی پی)سکھر میں معرکہ حق/ جشن آزادی تقریبات جاری ہیں اس سلسلے میں آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے 3 ہزار 80 طلبہ نے انسانی قومی پرچم تشکیل دے دیا ، اسکولوں کے طلباءنے انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر عظیم فتح معرکہءحق کے اعتراف اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا،

اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر کا کہنا تھا کہ انسانی قومی پرچم معرکہ حق کی فتح اور قومی اتحاد کی علامت ہے، قومی انسانی پرچم کے لیے بچوں نے بہت محنت کی اور محض کچھ ہی دنوں کی پریکٹس سے انہوں نے کر دکھایا، معرکہءحق اور جشن آزادی کی مناسبت سے آج طلباءو طالبات کی جانب سے انسانی پرچم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارت کو معرکہءحق میں تاریخی شکست دی، جس سے نہ صرف ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن ہوا، دنیا کو بتادینا چاہتے ہیں کہ جب جب قوم پر وقت آیا ہے اس نے اتحاد اور یک جہتی کامظاہرہ کیا ہے۔

تقریب میں ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ ، ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل ، کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی، ڈپٹی کمشنر سکھرنادر شہزاد خان ، پرنسپل آئی بی اے پبلک سکول سمیت مختلف اسکولوں کے طلباءاور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔