سہہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی سکواڈ کی  ٹریننگ

5

دبئی، 25 اگست (اے پی پی): سہہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی سکواڈ نے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کی۔

کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پریکٹس سیشن میں کنڈیشن کے حساب سے ٹریننگ پر فوکس کیا گیا۔

کھلاڑیوں نے کوچز کے زیر نگرانی بیٹرز اور باولرز کی نیٹ پریکٹس کی،پریکٹس سے قبل فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز بھی  کی گئیں۔