شجاع آباد، 5اگست (اے پی پی ):تحصیل شجاع آباد میں 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرنا تھا۔
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز،کشمیر،پاکستان کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔آخر میں کشمیری بھائیوں اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کرائی گئی۔