اسلام آباد ، 21 اگست ( اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی، ملاقات میں صدر زرداری نے چین کے ساتھ آہنی بھائی چارے کے عزم کی تجدید کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور ہر موسم کے شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کی، بیجنگ اور گانسو کے سیلاب پر صدر زرداری نے چین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اور کہا کہ سی پیک پاک-چین مشترکہ وژن کی تکمیل کا اہم ذریعہ ہے۔
چینی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ2026 میں پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ شایانِ شان منائی جائے گی،چین اور پاکستان کی دوستی نسل در نسل قائم ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔











