ضلع ملتان میں پولیو کے خاتمے کیلئے گھر گھر 3 روزہ خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی،ڈپٹی کمشنر

40

ملتان،18اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھونے کہاہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے گھر گھر 3 روزہ خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔ضلع ملتان کی 99 یونین کونسلز میں 5 لاکھ 70 ہزار سے زائد بچوں کا ٹارگٹ مقرر کردیا گیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ صحت کے اجلاس سے صدارتی خطاب میں کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور ضلعی محکموں کے افسران نے بریفننگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔والدین اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ3457 ایریا انچارجز اور 652 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز مہم میں حصہ لیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے ،عوام ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔