قصور، 05 اگست (اے پی پی):5 اگست یوم استحصال کشمیر ملک بھر کی طرح قصور میں بھی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔اس مقصد کے لیے ضلعی اداروں کے ملازمین ریسکیو اہلکار و افسران سمیت طلباء اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع ہوئے جہاں پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی گئی بعدازاں شرکاء نے ریلی کی شکل میں مارچ کیا، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتی رہے گی بھارت جبر استبداد کے ذریعے کشمیریوں کا حق زیادہ عرصہ تک دبا کر نہیں رکھ سکتا بھارت کو کشمیریوں کا حق دینا ہوگا پاکستانی قوم ہر طرح سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔