اسلام آباد اگست 4)اے پی پی):قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نو مئی کی سزائیں قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔ 9 مئ پر شور ڈالنا ہے تو عدالت جائیں۔ نو مہی کے واقعات ہم نے نہیں کئے۔ آپ نے 9 مئی کو شہدا کے مجسمے مسمار کئے۔
ممبر قومی اسمبلی میاں اظہر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان کے جانے سے جو خلاء پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔











