لوک ورثہ میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد

17

اسلام آباد، 12 اگست ( اےپی پی): لوک ورثہ میں یوم  آزادی  اور معرکہ حق کی  خوشی میں  ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں جڑواں شہروں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے پاکستان اور پاک آرمی سے محبت کا اظہار کیا۔

اس موقع پروفاقی وزیر  برائے قومی ورثہ وثقافت ڈویژن اورنگ زیب خان کھچی نے مہمان خصوصی  کی حیثیت سے شرکت کی۔

وفاقی وزیر اورنگ زیب خان کھچی نے لوک ورثہ میں منفرد اسٹالز کا دورہ کیا اور ای ڈی لوک ورثہ کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

 اورنگ زیب خان کھچی کی جانب سے ملی نغموں کے مقابلے میں اول دوم اور سوئم آنے والے بچوں میں  کیش پرائز  تقسیم کیے گئے،  پہلا انعام ایک لاکھ روپے، دوسرا پچاس ہزار جبکہ تیسرا انعام پچیس ہزار روپے  دیا گیا ۔