اسلام آباد، 01 اگست (اے پی پی ): معرکہ حق کامیابی، ننھی فاطمہ نے اپنا چٹھا عالمی ریکارڈ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے نام کر دیا،فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر ایک منٹ میں 302 فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے،فاطمہ نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر کم سے کم 250 مکے مارنے کا ٹارگٹ دیاتھا۔
پاکستان کی گیارہ سالہ فاطمہ نسیم بھارت کے 4 گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ چکی ہیں۔ فاطمہ نے اپنا پہلا ریکارڈ صرف سات سال کی عمر میں بھارت کو شکست دے کر بنایا تھا۔
فاطمہ نسیم وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی خواہش مند ہیں۔