ممبر قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو

19

اسلام آباد، 4 اگست (اے پی پی) : ممبر قومی اسمبلی  شاہدہ اختر علی   کی  یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   کشمیر میں اس وقت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

اور یو این کے سگنیٹری ہونے کے باوجود آج فلسطین کے ساتھ کیا ہو رہا ہے کشمیر تو پیچھے ہی رہ گیا ہے ۔ اب ہم ہر سال دو نہیں تین نہیں کتنی بار کشمیر ڈے مناتے ہیں استحصال کشمیر بھی مناتے پانچ اگست پانچ فروری منا  رہے لیکن اس کے باوجود ان لوگوں کو وہ ریلیف نہیں مل رہا یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔

ان کا کہنا تھا بحیثیت اور پارلیمنٹیرین ہم بالکل اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ کشمیریوں کو استصواب  رائے کا حق دیا جائے تاکہ وہ جس کے ساتھ خوشی کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں ہو جائیں۔

 انہوں نے کہا تو یہ بہت قابل مذمت ہے کہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ان کو ان کا حو  نہیں مل رہا ۔

انہوں نے کہا ہم مذمت لفظی لحاظ س سے تو کرتے ہیں پارلیمنٹ میں بھی اواز اٹھاتے ہیں لیکن جہاں تک اقوام متحدہ کا تعلق ہے اس پلیٹ فارم پہ جب  تک شنوائی نہیں ہوگی  اس وقت تک مسئلہ کشمیر حل طلب رہے گا۔