لاڈرہل( فلوریڈا)، 01 اگست (اے پی پی): پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز پہلے میچ کے مین آف دی میچ صائم ایوب نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاڈرہل کی پیچ سپن باؤلنگ کے لیے کافی سازگار رہی، اگر آئندہ میچز میں بھی اسی طرز کی پچز رہیں تو سپنرز اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ میچ ہم اپنی سپن باؤلنگ کے بدولت جیت سکے۔
صائم ایوب نے کہا کہ اس پچ پر نئے کھلاڑی کے لیے کھیلنا مشکل تھا پیش مشکل اور سلو تھی جس کی ہمیں امید نا تھی، انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور میں نے شروع میں فیصلہ کیا کہ پیچ پر تھوڑا رک کر کھیلیں اور سیٹ ہونے کے بعد بڑی شاٹ پر جائیں گے۔