وزیراعظم  شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کے دورے پر روانہ

78

بونیر، 20 اگست (اے پی پی): وزیراعظم  شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

‎سفر کے دوران وزیراعظم نے بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کا فضائی جائزہ لیا۔‎وزیراعظم بونیر میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور ان میں امدادی چیک تقسیم کریں گے۔

‎وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، امیر مقام اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔