وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد حسین مگسی کی ملاقات

13

اسلام آباد، 21 اگست ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  نوابزادہ خالد حسین مگسی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

 ملاقات میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد حسین مگسی نے وزیراعظم کو جھل مگسی گیس فیلڈ منصوبے پر بریفنگ دی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے وزیراعظم کو بتایا کہ جھل مگسی گیس فیلڈ منصوبے کے تحت گیس کی قومی ترسیل میں شمولیت سے درآمدی گیس پر انحصار کم ہوگا اور سالانہ 298 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔  انھوں نے وزیر اعظم کو پراجیکٹ کے افتتاح کی دعوت دی، جو وزیراعظم نے قبول کر لی۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ بیش قیمت قدرتی وسائل ملکی معاشی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔   وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  ملکی ذخائر کی بدولت درآمدی گیس پر انحصار کم ہونے سے زر مبادلہ کی بچت قابل تحسین ہے۔ جھل مگسی گیس فیلڈ کی گیس کی قومی  ترسیل میں شمولیت ایک احسن قدم ہے ۔