وزیراعظم شہباز شریف کی کزن میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ میں شرکت

16

‎لاہور ، 3  اگست ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے کزن میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جو ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔

‎نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

‎وزیراعظم شہباز شریف نے میاں شاہد شفیع کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

‎اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے