وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کارڈز کی تعداد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کی جارہی ہے ،صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ

3

لاہور 26 اگست: ( اے پی پی ) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مینارٹی کارڈز کے اجراء کے تمام مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا سیکرٹری انسانی حقوق فرید احمد تارڑ اور دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے 15 ستمبر تک تمام پینڈنگ کیسز حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کارڈز کی تعداد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کی جارہی ہے۔تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنائی جائے۔منسوخ شدہ کارڈز پر نظرثانی کرنا ہوگی تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہوادائیگی صرف کارڈ دکھا کر ہی ممکن بنائی جائے ۔تصدیق کی جائے کہ مینارٹی کارڈ رکھنے والا کسی اور پروگرام میں رجسٹرڈ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری انسانی حقوق فرید احمد تارڑ کی سربراہی میں محکمہ کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔ 93 ہزار سے زائد خاندان رجسٹرڈ، 89 ہزار کا ڈیٹا ویری فائی ہو چکا ہے۔ کچھ درخواستیں ویری فیکیشن کے مراحل میں ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری اقلیتی امور عائشہ یاسین ، میاں عمر حیات پنجاب بینک، پی آئی ٹی بی، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور دیگر اداروں کے نمائندگان شریک تھے ۔