اسلام آباد, 14اگست (اے پی پی ):وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر قوم اور اوورسیز پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ آزادی ہمیں بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی، اس لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے نبھانی چاہئیں۔
جام کمال خان نے کہا کہ عوام کی خوشحالی حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور معرکۂ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جشنِ آزادی قومی یکجہتی اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔
وزیرِ تجارت نے عوام پر زور دیا کہ آزادی کی قدر کریں اور ملک کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ہماری فتح تاریخ کا سنہری باب ہے، جبکہ آپریشن بنیان مرصوص نے اداروں پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا اور پاکستان کے عالمی مقام کو مستحکم بنایا۔











