وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام تین روزہ سرکاری دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

22

گلگت،27 اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام تین روزہ سرکاری دورے پر گلگت پہنچ گئے، اس دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔

 وفاقی وزیر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا خود جائزہ لیں گے، متاثرینِ سیلاب سے ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔

اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ افراد کی مکمل مدد کے لیے پرعزم ہے، تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اعلیٰ سرکاری حکام گلگت بلتستان اور وفاقی ادارے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیں گے۔