وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا دورہ گلگت بلتستان، ایمرجنسی سنٹر آمد

9

گلگت، 27 اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے حالیہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں صوبائی ایمرجنسی کنٹرول روم گلگت کا دورہ کیا

سیکرٹری داخلہ علی اصغر اور  ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وفاقی وزیر کو متاثرہ علاقوں اور جاری امدادی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔

وفاقی وزیر نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔